Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد کردی گئی۔  پنجاب، سندھ اور خیبرپختون خوا کے بعد بلوچستان میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے بیان جاری کردیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی صوبائی محکمہ داخلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آج سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے، ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کو دیگرصوبوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، تاہم ادویات اور گڈز ٹرانسپورٹ اور ایمرجنسی سروسز اس پابندی سے مستثنی ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 25 اپریل تک عائد رہے گی، اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کورونا کے پھیلاوٴ کی روک تھام کیلئے عائد کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.