Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ن لیگ نے ہار کو چھپانے کیلئے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا : شہباز گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نابالغ سیاست جاری ہے، ہار کو چھپانے کیلئے پہلے ہی شور مچانا شروع کر دیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کے الزامات لگا دئیے گئے، یہ تمام وہ پولنگ سٹیشن ہیں جہاں سے ن لیگ ہارنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں، ن لیگ ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے، نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا، پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ ن لیگ کی پالیسیاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.