Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹرمپ کے دوسرے مواخذے کیلئے کارروائی سینیٹ میں شروع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  :  امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دوسری کارروائی آئینی بحث کیساتھ شروع ہو گئی۔ ایوان نمائندگان جو سابق صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرچکاہے کہ چند ارکان نے سینیٹ میں بطور پراسیکیوٹر اپنا کیس پیش کیا،حکمران جماعت کے ان ارکان نے اپنی بحث کا آغاز ایک ویڈیو سے کیاجو 6جنوری کے ہنگاموں پر مشتمل تھی،مواخذے کی کارروائی کا آغاز اس بحث کیساتھ ہوا کہ آئین میں ایسے شخص کے خلاف مواخذے کی گنجائش موجود ہے جوکہ وائٹ ہاؤس چھوڑ چکا ہے ۔ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سنگین الزامات پر دو مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا،مواخذے کی کارروائی آئینی ہے یا غیر آئینی، اس معاملے پر چار سے پانچ گھنٹے کی بحث کے بعد سینیٹ میں ووٹنگ کا امکان ہے ،اگر سادہ اکثریت نے مواخذے کو قانونی قرار دیدیاتو ایوان نمائندگان کے پاس سابق صدر کیخلاف معاملات ثابت کرنے کیلئے 16گھنٹے کا وقت ہوگا،مواخذے کی کارروائی کے پہلے روزکیپٹل ہل کے گرد سکیورٹی انتہائی سخت رہی، عمارت کے گرد بچھائی گئی خار دار تاروں کے قریب مسلح نیشنل گارڈز مسلسل پٹرولنگ کرتے رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.