Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا، گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا، ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.