Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک بحریہ کا بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ‘امن کی پکار’ کا پرومو جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ‘امن کی پکار’ کا پرومو جاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے جس میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.