Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک کے پچاس فیصد حصے میں بجلی بحال کر دی گئی، حکام پاور ڈویژن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاون کے بعد پاور ڈویژن حکام نے کہاہے کہ مختلف شہروں میں مرحلہ وار بجلی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے 50 فیصد حصے میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل اور گیس سےبجلی پیدا کی جارہی نیوکلیئراور کول پاورپلانٹس کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، حکام پاور پلانٹس سسٹم میں آنے سے بجلی بحال کردی جائے گی۔ 4 بجے تک ملک بھر میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

گزشتہ شب کراچی سے خیبرتک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے فوری طور پر بحالی کے اقدامات کی ہدایت کی گئی جس کے بعد اسلام آباد ، کراچی ، ملتان اور پشاور سمیت کئی شہروں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور اور فیصل آباد میں بھی سپلائی بحال کر دی گئی تاہم کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع اب تک بتی سے محروم ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بجلی کی مر حلہ وار بحالی جاری ہے، گدو پاور پلانٹ میں فالٹ آیا جس کی وجہ سے10 ہزار میگا واٹ سسٹم سے آؤٹ ہوگئے۔ بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے ا نکوائری جاری ہے، آزادانہ تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.