Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ:سونے کی قیمت میں2300روپے کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قدر 83ڈالر گھٹ گئی، جس کے باعث فی اونس سونے کی قیمت 1850ڈالر پر آ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2300روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ15ہزار600روپے سے کم ہو کر1لاکھ13ہزار300روپے ہو گئی، اسی طرح 1972روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 99ہزار108روپے سے گھٹ کر97ہزار136روپے پر آ گئی ۔رپورٹ کے مطا بق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا43ڈالر سستا ہو گیا جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں1300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں1115روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.