Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاک امریکا تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے،امریکی قونصل جنرل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد : امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے توانائی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر سمیت امریکی مارکیٹوں تک آسان رسائی کیلئے ضروری اقدامات اکیے جائیں گے ۔ یہ بات لاہور میں امریکن قونصل جنرل کیتھرائن راڈریگوئزنے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر اور ممبروں سے زوم کے ذریعے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صنعتکار ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پاکستان میں اسمبلی کے منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن اس سے قبل وہ یہاں کی مجموعی کاروباری فضا کے علاوہ دیگر مسائل کا بھی جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صنعتکار اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے خالصتاً پیشہ وارانہ بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.