لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق قومی کپتان اظہرعلی نے نیوزی لینڈ ٹور کے اختتام پر کیوی کپتان کین ولیم سن کا انٹرویو کیا جسے کرکٹ نیوزی لینڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کردیا۔ پاکستانی کرکٹر نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کے علاوہ کین ولیم سن سے ان کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین بننے کا راز پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر گیند کو میرٹ پر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اگرچہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کرنا سخت چیلنج ہوتا ہے ۔کین ولیم سن نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی تعریف کی جبکہ اظہرعلی نے بھی کیوی بنچ سٹرینتھ کا اعتراف کیا۔ اس گفتگوکو سن کر صارفین نے اظہرعلی کو سپورٹس رپورٹر بننے کا مشورہ دے دیا ہے ۔صارفین نے دونوں کی گفتگو کومکمل اور معیاری قراردیتے ہوئے کہ اس گفتگو سے بہت اچھا تاثر پیدا ہواہے اور نوجوان کرکٹرز کو اس سے بہت رہنما ئی ملے گی ۔
مشرق مزید