Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان سپر لیگ6کی آج ڈرافٹنگ:حسن علی پشاورزلمی سے آزاد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی آج ڈرافٹنگ تقریب آج لاہور میں ہوگی لیکن اس سے قبل پشاور زلمی نے حسن علی کو آزاد کردیا اور فاسٹ باؤلر سے 5 سالہ رفاقت ختم کرنے کیساتھ محض 5کھلاڑی برقرار رکھے جبکہ دیگر 5ٹیموں نے اپنے 8،8 پلیئرز کو قابل بھروسہ سمجھا،دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے کامیاب ٹریڈ کی بدولت کالن انگرم کی جگہ الیکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں لیکن محمد رضوان اور افتخار احمد کو ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے آج دوپہر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں ڈرافٹنگ کا میلہ سجے گا تو کرس گیل اور ڈیل سٹین سمیت 21کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں ایونٹ کی چھ فرنچائز کو دستیاب ہوں گے جن کی کامیاب بولیوں کیساتھ خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ڈرافٹ 16ریگولرراؤنڈز پر مشتمل ہوگا جس میں دوضمنی راؤنڈز کے دوران صوابدیدی انتخاب کر سکیں گی جن کو ابتدائی 9 بولیوں کے دوران کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا جبکہ 5سلور اور دو ایمرجنگ راؤنڈز کیساتھ 16پلیئرز کا روسٹر مکمل کرلیا جائیگا ۔ گزشتہ روز تمام فرنچائزز نے اپنے برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حیران کن پیشرفت یہ تھی کہ پشاور زلمی نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا لیکن قائد اعظم ٹرافی کے رواں برس بہترین کھلاڑی حسن علی سے 5سالہ رفاقت ختم کردی جو ٹورنامنٹ میں وکٹوں کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔فرنچائز کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلر اس بار بھی ان کا اولین انتخاب ہوتے لیکن انہوں نے آگے بڑھ جانے کا فیصلہ کرلیا لہٰذا انہیں بھی تعمیر نو کی جانب دیکھنا ہوگا لیکن صرف5کھلاڑی برقرار رکھنے کے باعث وہ ڈرافٹنگ میں زیادہ بہتر انداز سے حصہ لیں گے ۔ واضح رہے کہ دیگر 5فرنچائز زنے اپنے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو قابل بھروسہ سمجھا جوآج انفرادی طور پر بہترین پلیئرز کا انتخاب کرکے اپنے سکواڈز کی تکمیل کریں گی۔دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے بابر اعظم اور محمد عامر سمیت مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے کامیاب ٹریڈ کرتے ہوئے کالن انگرم کو دے کر ان کی جگہ الیکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں تو ساتھ ہی وکٹ کیپر محمد رضوان اور آل راؤنڈر افتخار احمد کو ریلیز کردیا گیا۔ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی اور رلی روسو کو پلاٹینم جبکہ لیگ سپنر عمران طاہر کو بطور مینٹور ڈائمنڈ کیٹیگری میں قائم رکھا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد پر پلاٹینم کیٹیگری میں بھروسہ قائم رکھتے ہوئے ٹاپ درجہ بندی میں دو جگہیں خالی رکھیں جن پر آج موزوں کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان کو برقرار رکھا لیکن اسی درجہ بندی میں الیکس ہیلز کی خدمات حاصل کرنے کے باعث فرنچائز کو پہلے راؤنڈ میں ڈائمنڈ کیٹیگری کی پہلی بولی کی قربانی دینا پڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.