لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) ڈھول پلیئر گرل ارشما مریم نے رواں برس اپنی سالگرہ کورونا ایس او پیز کے تحت منائی ،تقریب میں شرکت کرنیوالوں کیلئے ماسک کی پابندی لازمی تھی اور سینی ٹائزر کا انتظام بھی کیاگیاتھاجبکہ سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔سالگرہ کی تقریب میں حمیرا ارشد ،سدرہ نور ،فرح انور ،انوررفیع اور وارث بیگ سمیت فیشن انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی ۔ارشما مریم کاکہناہے کہ ہر سال سالگرہ جوش وخروش سے مناتی ہوں تاہم اس سال کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کی پابندی کی ،سب کو چاہئے کہ وہ ایس اوپیز پر لازمی عمل کریں ۔
مشرق مزید