لاہور( شوبزڈیسک ) اداکار جمال شاہ کوشش کے باوجود ڈاکٹر اور موسیقار نہ بن سکے ،ان کے گھر والے انہیں ڈاکٹر بناناچاہتے تھے اور وہ میوزک میں دلچسپی رکھتے تھے ۔جمال شاہ کا کہناہے کہ گھر والے مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق نہیں تھا اورمیں نے چھپ چھپ کے میوزک سیکھنا شروع کر دیا تھا لیکن دونوں میں سے کوئی بھی منزل نہیں مل سکی ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک لوگوں کے دلوں کوایک دوسرے کے قریب لاتا ہے اورکورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران میوزک لوگوں کو ذہنی سکون دے رہا ہے ۔
مشرق مزید