Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی: چارجڈ پارکنگ کے نام پر سرکاری عملے اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے لوٹ مار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : شہر قائد میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر لوٹ مار، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، پولیس اور دیگر اداروں کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے قانونی و غیر قانونی سائٹس پر دگنی تگنی چارج پارکنگ فیس وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، متعلقہ محکموں کی ملی بھگت کے باعث جگہ جگہ پارکنگ فیس وصولی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کراچی کا سب سے سنگین مسئلہ پارکنگ، شہریوں کو کسی بازار جانا ہو۔ دفاتر، ہسپتال، ریسٹورنٹس، مالز، مارکیٹ یا کسی بھی مصروف علاقے۔ ہر جگہ سب سے دشوار ہے گاڑی پارک کرنا۔ شہر میں متعلقہ محکموں اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے چارجڈ پارکنگ مافیا راج کررہا ہے۔

جگہ جگہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ سائٹس قائم ہیں تو کہیں کے ایم سی،ڈی ایم سیزسمیت دیگر اداروں کے نام پر بھی 200 سے زائد مقامات پر شہریوں سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے۔

انکشاف تو یہ ہوا کہ گزشتہ سال جون میں کے ایم سی کے قانونی 34 مقامات کے ٹھیکے بھی ختم ہو گئے لیکن وہاں بھی دھڑلے سے انتظامیہ کے کارندے
لوگوں سے وصولیاں کررہے ہیں۔ صرف قانونی مقامات پر پارکنگ کی سرکاری فیس موٹرسائیکل کیلئے 10 روپے ہے جو 20 سے تیس روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ گاڑی کیلئے فیس 20روپے مقرر ہے مگر ہر جگہ 50 اور سو روپے لئے جا رہے ہیں۔ یعنی ایک تو غیرقانونی دھندہ، اوپر سے من مانی فیس کے نام پر وصولیاں کی جا رہی ہیں مگرمتعلقہ حکام خاموش ہے کیونکہ پیسہ نیچے سے اوپر تک چلتا ہے۔

شہر میں ڈبل ٹرپل لین پارکنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہورہا ہے۔ کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے۔ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ فیس وصولی پر کئی کارندوں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے تاہم اب ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔


ہر چوراہے پر اس غیرقانونی دھندے کے کارندوں سے کراچی کے شہری بھڑتے نظر آتے ہیں لیکن انتظامیہ کو کوئی سروکار نہیں۔ منافع بخش کام کے ٹھیکے بھی اونے پونے دام دیئے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.