Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا مزید 46 افراد کی جان لے گیا، اموات کی تعداد 10 ہزار 644 تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : کورونا مزید چھیالیس افراد کی جان لے گیا، اب تک دس ہزار 644 اموات ہو چکی ہیں۔ ملک بھر میں دو ہزار 899 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر بے قابو، اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مہلک وائرس مزید چھیالیس افراد کی زندگیاں نگل گیا، ملک بھرمیں جاں بحق افرادکی تعداد 10 ہزار 644 ہو گئی، 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 899 کیس رپورٹ سامنے آئے۔

کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 ہوگئی، فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 44 ہزار 909، سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار 509، خیبرپختونخوا میں 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار 120، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثر 4 لاکھ 56 ہزار 969 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 278 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.