Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی مرحلہ وار بحالی شروع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی ، ملتان ، پشاور سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وارفراہمی جاری ہے، ملک کے کئی اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، این ٹی ڈی سی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، رات گئے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔ لاہور ، اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ رات 11 بج کر 41 منٹ پر گدو میں فالٹ پیدا ہوا جس کے باعث ملک کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم کی فریکوئنسی 50سےصفرپرآگئی، فریکوئنسی گرنے کے باعث پاور پلانٹس بند ہوگئے۔

وزیرتوانائی نے بھی ترسیلی نظام میں فریکوئنسی 50 سے صفر ہونے کی تصدیق کر دی۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں، لوگوں کوبجلی بحالی سےمتعلق اپ ڈیٹ سے آگاہ رکھاجائےگا۔ عوام سے تحمل کی اپیل ہے۔

حکام کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات اور وجہ معلوم کرنے کے لئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترسیلی نظام کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہیں۔ تربیلا پاور ہاؤس کے تین اوروارسک پاور ہاؤس کے یونٹس بھی چلا دئیے گئے۔

ترتیب وار بجلی بحالی کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، جوں ہی ابتدائی فریکونسی مل جائے تو باقی بحالی کا کام تیزی سے ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق منگلا پاور ہاؤس بھی چلا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.