Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا: مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورا پاکستان اندھیرے میں ڈوبا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔

بجلی بریک ڈاون پر ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نااہلی کی قیمت آج پوری قوم ادا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب 11 بج کر 41 منٹ پر ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی تھی جس پر وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے سبب 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تاہم جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

آج صبح اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کراچی، پشاور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی تھی۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں چار سدہ، مردان، ایبٹ آباد میں بھی بجلی بحال کر دی گئی۔ سندھ کے شہروں لاڑکانہ، میرپور خاص، نواب شاہ ڈویژن میں بجلی کی سپلائی رواں رکھنے کیلئے کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.