Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم کمیٹیوں کی سربراہی نہ لے سکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ لے سکا، کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ بھارت ان کمیٹیوں کو پاکستان کے خلاف اپنے گھنائونے مقاصد کے لیے اسعتمال کرسکتا ہے۔

بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے،، رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر 1267 اور 1540 کاسربراہ بننا چاہتا تھا تاہم رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اوربھارت سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔

دونوں کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا تھا کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے، بھارت ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں۔

ارکان کا موقف تھا کہ بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.