Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس وصولی، وزیر اعظم کا ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : ٹیکس وصولی کے حوالے سے اہم پیش رفت، چھ ماہ کی مدت میں ریکارڈ ٹیکس وصولی کی گئی جس پر وزیرِ اعظم نے ٹیکس دہندگان کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیکس اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 6 ماہ کی مدت میں ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والی رقم 2205 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ٹیکس دہندگان پاکستان کے محسن ہیں جو خراجِ تحسین کے حقدار ہیں، نظام میں ایسے اقدامات کا بھی اضافہ کیا جائے جس سے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کی جائے، اجلاس میں بتایا گیا ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنایا جارہا ہے اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس دینے پر مراعات اور سہولیات دی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.