Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن پارلیمنٹ کا حسن ہے پی ڈی ایم کے استعفوں کے اعلان سے خوش نہیں : قدوس بزنجو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کا حسن ہے پی ڈی ایم کے استعفوں کے اعلان سے خوش نہیں اپوزیشن جماعتوں کے چاہےے کہ وہ ایوان میں آکر عوامی مسائل حل کریں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے استعفیٰ آئے تو انہیں ابتدائی طور پر قبول نہیں اور بعد میں قانون کے مطابق فیصلہ کرونگا ملک کے وسیع ترمفاد اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری روایات کا تقاضہ ہے کہ منتخب حکومت پانچ سا ل مکمل کرے، یہ بات انہوں نے بدھ کو این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسپیکر میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا کہ اپوزیشن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے انہیں چاہےے کہ وہ ملکی حالات کو مدنظر رکھیں اور یہ بھی سوچیں کہ آیا استعفے مسئلے کا حل ہیں اور کیا ملکی صورتحال اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک نئے انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ اپوزیشن نے استعفیٰ دے دئےے ہیں لیکن انکے پاس اکثریت نہیں ہے آئینی طور پر اپوزیشن کے استعفوں سے اسمبلیوں کو کوئی فرق نہیں پڑیگا امید ہے کہ اپوزیشن اپنی پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھے اور عوامی مسائل پر بات کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا رخ کرے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایسا ایوان ہے جہاں پر اپوزیشن موثر انداز میں مسائل پر بات کرکے انہیں حکومت کے نوٹس میں لا سکتی ہے اگرچہ بلوچستا ن اسمبلی میں اپوزیشن کا بہترین کردار رہا ہے لیکن حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اپوزیشن بھی مایوسی کا شکار ہے جس پر وزیراعلیٰ کو ذاتی طور پر بھی آگاہ کیا ہے کہ حکومتی وزراءکی اسمبلی میں حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صرف اسمبلی اجلاس بلانا اور اسکے نتائج صفر ہونا باعث افسوس ہے ہمیں چیزوں کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے حکومت بھی سختی کی بجائے اپوزیشن کو پرامن احتجاج کرنے کی اجازت دے جبکہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ املاک سمیت کسی بھی چیز کو نقصان نہ پہنچائیں جبکہ اپوزیشن کی تحریک سے تاجر اور عام آدمی بری طرح متاثر ہورہا ہے سرمایہ کاری اور مارکیٹ میں پیسوں کی رولنگ نہ ہونے کی وجہ سے مزدور دار طبقہ بھی متاثر ہے ۔اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مثبت ڈائےلاگ شروع کرے جبکہ جو بھی حکومت آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دئےے جائیں اور آئندہ انتخابات میں عوام پر فیصلہ چھوڑا جائے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں ایسا کرنے سے ملک میں جمہوریت کو تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے خوش نہیں امیدہ ے کہ ایسی نوبت نہیں آئےگی جہاں اپوزیشن میرے پاس استعفے لائے ابتدائی طور پر استعفے قبول نہیں کرونگا جبکہ بعد میں قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ ہوا وہ کرونگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں آئے اوریہاں اپنا کردار ادا کرے ،۔دریں اثناءاسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجوسے انکے چےمبر میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابرموسیٰ خیل، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر، سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج ،سابق رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ ڈاکٹر ربابہ بلید ی نے اسپیکر کو حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کی تجاویز دیں جو مہلک بیماریوں پر اپنے اپنے حلقوں میں جاکر آگاہی فراہم کریں جبکہ انہوں نے ارکان اسمبلی کے لئے صحت اور بیماریوں کے حوالے سے بھی آگاہ سیشن کروانے کی تجویز دی جس پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں کی عوام میں مقبولیت اور اثر رسوخ رکھتے ہیں انہیں آگاہی فراہم کرنے کی مہم میں شامل کرنے مثبت نتائج مرتب ہونگے بطور اسپیکراس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرونگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.