Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ظلم جاری، ضلع پلواما میں 2 کشمیری نوجوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے۔ غاصب فوج نے ضلع پلواما میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع بارہ مولا میں گرنیڈ بلاسٹ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ضلع پلواما کے علاقے ٹکن میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔ ایک شخص زخمی بھی ہوا، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

ادھر ضلع بارہ مولا میں گرنیڈ بلاسٹ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی پر بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.