Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالرپھر اوپرجانے لگا،سونا 1300روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا،مسلسل دوسرے کاروباری روز امریکی کرنسی 20 پیسے مہنگی ہو گئی،ادھرسونے کی فی تولہ قیمت میں1300روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر15پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے بڑھ کر160.60روپے پر جاپہنچا۔یورو20پیسے کی کمی سے 194.30روپے پر آگیاجبکہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ 214روپے پر جا پہنچا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا33ڈالرکے نمایاں اضافے سے 1864ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا1300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار300اور دس گرام 1115روپے کے اضافے سے 95ہزار422روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1200روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.