Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی کیطرف سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا :سمیع اسلم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم نے کہا ہے کہ امریکا منتقلی کی افواہیں گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں تاہم اس کے باوجود پی سی بی کی طرف سے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ 24 سالہ نوجوان نے یوٹیوب پر ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیلئے منتخب نہ ہونے پر انہیں بہتر مواقع دیکھتے ہوئے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔سمیع اسلم نے کہا کہ وہ مارچ سے ہی امریکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم تب وہاں منتقل ہونے کا نہیں سوچھا تھا کیونکہ تب انہیں انگلینڈ کے دورے کیلئے منتخب ہونے کی امید تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب انہیں نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے بھی منتخب نہیں کیا گیا تو وہ سخت مایوس ہوگئے کیونکہ ان کی فٹنس اور فارم بھی اچھی تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک مناسب معاہدے کے بعد یہاں آئے ہیں جب تک 3 سال بعد امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل نہیں ہوجاتے ، امریکی کوچ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے ، امریکا میں کرکٹ کا معیار بہترین اور سہولیات شاندار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.