Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وباء کے باوجود لنڈے میں اسپرے کے بغیر پرانے کپڑوں کی فروخت جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: کورونا وباء بے قابو ہو چکی تو لنڈے کے کپڑوں نے خطرات مزید بڑھا دئیے۔ اسپرے کے بغیر پرانے کپڑوں کی فروخت سرعام جاری ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔

موسم سرما کی آمد کے سبب لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش لگ گیا لیکن اسپرے کے بغیر پرانے کپڑوں کی فروخت سے کورونا کیساتھ ساتھ کئی اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق چار ماہ کے دوران 34 ہزار 870 میٹرک ٹن لنڈے کے کپڑے اور جوتے درآمد ہوئے جن کی مالیت 2 ارب 42 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اب جراثیم کش محلول سے پاک کئے بغیر یہی لنڈا، شہر شہر بک رہا ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

ادارے خاموش تو کورونا کے خطرے کے باجود عوام کہتے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں لنڈا کسی نعمت سے کم نہیں، سردیاں تو گزارنی ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جراثیم سے پاک کیے بغیر لنڈے کی فروخت جاری رہی تو کورونا کیساتھ جلدی بیماریاں بھی عام ہو جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.