Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیویز کے دیس شاہینوں کو آزادی مل گئی، پہلے پریکٹس سیشن کو خوب انجوائے کیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئنز ٹاؤن:  کیویز کے دیس شاہینوں نے کھلی فضا میں پَر کھول لیے، کورونا پابندیوں سے آزاد کھلاڑیوں نے پہلے پریکٹس سیشن میں خوب انجوائے کیا، آل راؤنڈر حارث سہیل کہتے ہیں کہ چودہ روزہ بریک کے بعد ٹریک پر آئے ہیں، آہستہ آہستہ اسپیڈ پکڑیں گے۔

نیوزی لینڈ میں کرکٹ سے پہلے کورونا کے خلاف کامیابی، کوئنز ٹاؤن آمد کے بعد پاکستانی کرکٹرز کا پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وارم اپ ہو گئے۔ تازہ ہوا اور کھلی فضا میں ٹریننگ اور پریکٹس سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیرنگرانی نیٹ پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ شروع کی۔ قومی آل راؤنڈر حارث سہیل کہتے ہیں کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.