Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

 موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر نااہل ہوچکی ہے، جنرل (ر) قادر بلوچ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

خاران (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ اور پاکستان مسلم لیگ ن خاران کے ضلعی صدر نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی کا ایک دوسرے سے رابطہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے رابطے کے دوران کہا کہ موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر نااہل ہوچکی ہے۔ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کو جتنے بھی حربے استعمال کرنے تھے اس نے کر دیئے ۔ اب اس کے پاس اپنی نا اہلیان چھپانے کے لیے کوئی بھی چیز رہے نہیں گءہے۔ میاں نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ صرف پاکستان مسلم لیگ ن ہی نہیں بلکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پاکستان کا ایک ایک شہری کھڑا ہے۔ پی ڈی ایم کا 25 اکتوبر کا کوئٹہ میں جلسہ موجودہ نا اہل حکومت کے خاتمہ کا آخری کیل ثابت ہوجائے گا، مہنگائی بے روزگاری کرپشن سب عروج پر ہیں اگر اسی نئے پاکستان کے لیے نیازی دن رات تقریریں کر کے عوام کو بے زار کئے ہوئے تھے تو یہ نیا پاکستان نیازی اور اس کے سلیکٹڈ کابینہ کو مبارک ہوں۔ پاکستان کا ایک ایک شہری میاں نواز شریف کے ادوار کو یاد کر رہی ہے جس میں پاکستان کا ہر شہری چاہئے وہ امیر ہو یا غریب ہر سہولیات سے آراستہ اپنی زندگی بسر کر رہی تھی مگر موجود نااہل حکومت نے آتے ہی عام سے روزگار چھین لی سی پیک پے رکاوٹ بن گءاور پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے دور بھی جتنے بھی ترقیاتی منصوبوں کا کام جاری تھے جب کے سامنے پہاڑ بن کر آئی ایم ایف کے کے ہاتھوں خود کو یرغمال بنا دیا۔جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جتنے بھی اضلاع کے پارٹی کے رہنما و ورکرز یں سب پی ڈی ایم کے 25 جولائی کے جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے مرکزی قائدین کو یہ باور کرا دیں کہ بلوچستان پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے بیانئے پے کھڑا پی ڈی ایم کے ہر فیصلے پے لبیک کر کے عام عوام کو موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلا کر پاکستان کو تعمیر کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے جمہوری حکومت لانے کی ہنتھک کوشش کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.