Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی اور قاسم سوری کا دالبندین اور نوکنڈی کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (آن لائن)وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے تحصیل دالبندین اور نوکنڈی کادورہ کیا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ANF اینٹی نارکوٹکس پولیس اسٹیشن دالبندین کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گزشتہ دنوں ماشکیل میں ANF کی جانب سے ایک کاراوءمیں قبضے میں لی گئی 14سو کلوگرام اعلیٰ کوالٹی افیون کا بھی معائنہ کیا اور ANF اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو شاباشی دی ،اعظیم خان سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پاکستان کے آنے والا مستقبل کو منشیات سے بچانا ہے ،اے این ایف منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کی بہترین فورس ہے انکا کہنا تھا آج میں اے این ایف کی کارکردگی کا جائزہ لینے آیا ہوں اے این ایف محدود وسائل میں بہتر انداز کے ساتھ اپنی فرائض کو سر انجام دے رہی ہے ایمان اور قومی جزبے کے تحت قوم کی خدمت کررہا ہے اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا میڈیا منشیات کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اے این ایف کے ساتھ تعاون کرے ہمیں اپنی مستقبل کو منشیات سے پاک کرنے کے لیئے ملکر اے این ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہے اعظم خان سواتی، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے تحصیل نوکنڈی تھانہ کی بھی دورہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.