Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات، پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر’غیر اخلاقی مواد’ کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‘معاشرے کے مختلف طبقات’ کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس پابندی پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹک ٹاک پر شائع کیے جانے والے مواد اور اس حوالے سے شکایات کی نوعیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ادارے نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک کو جواب دینے اور ‘غیر قانونی آن لائن مواد’ کو متحرک انداز میں روکنے کے لیے ‘ایک مؤثر طریقہ کار’ وضع کرنے کی خاطر کافی وقت دیا تھا، تاہم یہ ایپ ان ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کر سکی۔

چنانچہ حکام کے مطابق ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو بتا دیا گیا ہے کہ پی ٹی اے مذاکرات اور اپنے فیصلے پر نظرِثانی کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس کے لیے ٹک ٹاک کو غیر قانونی مواد کے خلاف ایک اطمینان بخش طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں ماہانہ دو کروڑ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے رواں سال 20 جولائی کو بیگو پر بھی ‘غیر اخلاقی، فحش، اور غیر مہذب’ مواد کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کو بھی حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.