Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، آئی ایس آئی کو علم ہے میں کیسی زندگی گزار رہا ہے : عمران خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہذا قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑا اہم وقت ہے، سارے بیروزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، پوچھا جائے کہ یہ سارے کیوں اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سب اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کیوں کہ یہ قانون کی بالا دستی نہیں مانتے، یہ کہتے ہیں کہ ہم چوری کریں، ڈاکہ ڈالیں تو کوئی ہمیں ہاتھ نہ لگائے، عدالت 2 سال کے بعد فیصلہ کرتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے، یہ فیصلے اس لیے نہیں مانتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے اوپر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی دیکھے کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور اب کیا ہے، یہ سجمھتے ہیں کہ باہر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا، یہ لوگ کسی اور مقصد کے لیے نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود لندن میں بیٹھے ہیں اور کارکنو ں سے کہتے ہیں کہ سڑکوں پر نکلو، یہ کارکنوں کو قیمے کے نان بھی کھلادیں تو کارکن نہیں نکلیں گے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر اپنی چوری بچانے کی تحریک چلارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.