Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بینکوں کو ہاؤسنگ فنانس اہداف پورا کرنے یا جرمانے کا سامنا کرنے کی تنبیہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مکانات اور تعمیراتی فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے بینکوں کے لیے مراعات اور جرمانے کا طریقہ کار متعارف کرادیا جس سے بینکس ہاؤسنگ کے شعبے میں اہداف پورے کرنے کے پابند ہوں گے ورنہ جرمانے کا سامنا کریں گے۔

بینکوں کی جانب سے مورٹگیج قرضوں میں توسیع اور ڈیولپرز اور بلڈرز کی فنانسنگ کے لیے لازمی اہداف طے کرنے کے گزشتہ اقدام کو بہتر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کرنے کے حکومت کے مقصد کو عملی جامع پہنانے کے لیے یہ نیا طریقہ کار متعارف کرایا۔

15 جولائی کو اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کیا جس میں تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ہاوسنگ اور کنسٹرکشن فنانس کے لیے ایڈوانسز کے 5 فیصد کے لازمی ہدف کی تعمیل کریں۔

بینکوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ سہ ماہی فنانسنگ کے اہداف کے ساتھ وقت مقرر کرکے ایکشن پلان تیار کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.