Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیا ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک خائف ہیں؟

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔

پاکستان کے چند سینئر صحافیوں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مقبولیت کے پیش نظر ڈرامے کے ہیرو اینگن التان دزیاتن رواں ماہ 9 سے 11 اکتوبر تک تین روز کے لیے پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے ان کے دورے کو ’’جشن ارطغرل‘‘ کانام دیا گیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.