Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری کا مقدمہ، تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری مقدمے کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جس نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور لائحہ عمل طے کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کے خلاف غداری اور بغاوت کا معاملہ، آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر ایس پی سی آئی اے لاہور کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے علاوہ ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث ، انچارج سی آئی اے اقبال ٹائون انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل ہیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے تاہم غداری اور بغاوت کے مقدمہ میں تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے نہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.