Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم اور فیس بک کی سی او او کی ملاقات، آن لائن بڑھتی نفرت پر اظہار تشویش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں نے فیس بک کی رابطے کی سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک نے بتایا فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں نے سائن اپ کیا ہے، پولیو سے پاک پاکستان کے حکومت کے مقصد کے لئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔ وزیراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شرل سینڈبرگ نے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام فیس بک کے  شی مینس بزنس پروگرام  کے بارے میں بھی بات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، فیس بک روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے لوگوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.