Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیکس درجہ بندی، پاکستان کی 9 درجہ بہتری کیساتھ 128ویں پوزیشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان 9 درجہ بہتری کے ساتھ 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

آکسفیم اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن نےسال 2020 کی اپنی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق عدم مساوات انڈیکس کم کرنےکےعزم میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 9 درجہ بہتری کے ساتھ پاکستان 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے، پاکستان سرکاری اخراجات، خدمات سے متعلق بالترتیب 148اور 158ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر71واں ہے جبکہ لیبر میں 158ممالک میں سے پاکستان 116ویں نمبر پر ہے۔

آکسفیم اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل 158میں سے 26 ممالک صحت پر بجٹ کا 15فیصد خرچ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 103ممالک میں ہر 3 میں سے ایک محنت کش بنیادی حقوق اور تحفظ سے محروم ہے۔ رپورٹ آئندہ ہفتےورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.