Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لڑکیوں میں سوفٹ ڈرنکس اورتمباکونوشی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، زرتاج گل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بچیوں اورنوعمر لڑکیوں میں تمباکونوشی اورسوفٹ ڈرنکس کے استعمال کا بڑھتاہوارجحان تشویش ناک ہے۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام امراض قلب کی روک تھام میں خواتین کے کردار پر سیمینار سے خطاب میں وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اکتوبر کامہینہ کینسرکی آگہی مہم کے طورپرمنایاجاتاہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر سوفٹ ڈرنکس کااستعمال کرتے ہیں، ان میں کینسر کے 18 فیصد ، اور دل کے دورے کے 42 فی صد خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم اپنا درآمدی بل کم کریں۔ جوچیز ہمارے ملک میں آئیں وہ حلال ہوں۔ ہم برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں۔ آپ قانون سازی پرتجاویز پیش کریں،ہم اس پرعمل درآمد کروانے میں آپ کی مددکریں گے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹرنوشین حامدکا کہنا تھا کہ خواتین کوچاہیے کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے چکنائی کااستعمال کم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 1200بچے تمباکونوشی شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبچیاں کالج کے زمانے میں تمباکونوشی کی عادی ہوتی ہیں،وہ شادی کے بعد بھی تمباکونوشی کرتی ہیں،جس کے نتیجے میں ان کی شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں جو بیماری سے نجات دلانے میں مددگارثابت ہو۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر  روبینہ خالدنے کہا کہ ای سگریٹ ایک خطرناک روش ہے جو نوجوان نسل میں عام ہورہی ہے۔ حیریت کی بات یہ ہے کہ اس کی فروخت پر کوئی نگرانی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.