Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اٹالین سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ میزبان ملک کے فلپو گانا نے جیت لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اٹالین سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ میزبان ملک کے فلپو گانا نے جیت لیا، رات کے اندھیرے میں اور پہاڑی راستوں پر دو سو پچیس کلومیٹر کا طویل سفر رائیڈرز کے لیے اعصاب شکن رہا۔

اطالوی ٹریک پر سائیکل ریس جاری، پانچویں مرحلے میں دنیا بھر کے سائیکل سواروں نے خوب زور بازو دکھایا، 225 کلومیٹر کا طویل سفر رات کے اندھیرے اور پہاڑی راستوں کی وجہ سے کٹھن بن گیا۔ میزبان اٹلی کے ہی سائیکلسٹ فلپو گانا سب سے آگے رہے، طاقت، تیزی اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، کامیابی کے بعد بہت خوش نظر آئے۔

معمولی فرق سے آسٹریا کے پیٹرک کونارڈ دوسرے نمبر پر اور پرتگال کے میگلیا روسا تیسرے نمبر پر رہنے کے باوجود مجموعی برتری کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.