Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمرہ ادا کرنے والے 24 ہزارزائرین میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ معظمہ: عمرہ ادائیگی کی بحالی کو چار روز گزرنے کے بعد  کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز حرمین شریفین کی خصوصی منتظمہ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کی بحالی ہوئے چار روز گزر چکے ہیں، اس دوران  24 ہزار عمرہ زائرین مسجد حرام پہنچے، جن میں سے کسی ایک میں بھی وائرس کی علامت نہیں پائی گئیں۔

حرمین کے انتظامات کرنے والی خصوصی پریزیڈینسی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے ساتھ مل کر زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر سے سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی مرحلہ وار بحال کردی ہے اور پہلے مرحلے میں یومیہ 6 ہزار معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.