Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

16 برس کی لڑکی ایک دن کے لیے وزیر اعظم بن گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 16 برس کی ایوا مورتو ایک دن کے  لیے فن لینڈ کی وزیر اعظم بن گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’گرلز ٹیک اوور‘‘ مہم کے تحٹ فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے ایک دن کے لیے اپنا عہدہ نوجوان ایوا مورتو کے حوالے کردیا۔

ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ایوا مورتو نے قوم سے خطاب بھی کیا جسے فن لینڈ کے سرکاری ٹوئٹر ہنڈلر سے بھی نشر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ایک دن کی وزیر اعظم نے کہا کہ صنفی امتیازات کی وجہ سے ہم لڑکیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم محض ’’مظلوم‘‘ نہیں۔ ہماری مدد سے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ایوا مورتو نے لڑکیوں کے ساتھ آن لائن فورمز پر ہراسانی کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنفی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.