Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹرمپ نے سیاسی حریف کے ساتھ ‘ورچوئل انتخابی مباحثے’ سے انکار کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف اور صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل انتخابی مباحثے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ’میں ایک ورچوئل بحث پر اپنا وقت ضائع کرنے والا نہیں ہوں’۔

صدارتی مباحثوں کے انچارج نان پارٹیزن کمیشن کی جانب سے نئے فارمیٹ کے اعلان کے بعد فاکس بزنس کے ساتھ فون پر انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ورچوئل بحث کوئی بحث نہیں ہوتی’۔

ٹرمپ نے کہا کہ ‘آپ ایک کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر مباحثہ کرتے ہیں، یہ مضحکہ خیز ہے اور وہ جب چاہیں آپ کی لائن کاٹ دیں’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.