Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام پر حملے کی جرات کیسے ہوئی؟ طیب اردوان کی فرانسیسی صدر کو وارننگ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو سخت تنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دین کی تنظیم نو کی بات کرنے والے میکرون کا ملک خود بحران کا شکار ہے، نوآبادیاتی سوچ ترک کردو۔

رجب طیب اردوان کا یہ اہم بیان گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اقدامات کے جواب میں سامنے آیا تھا۔ میکرون نے اپنے بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس کے 60 لاکھ مسلمان اپنا الگ معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ انہیں روکنے کے لیے سخت قوانین وضع کیے جانے چاہیں۔

پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے فرانسیسی مسلمانوں کو علیحدگی پسند قرار دے دیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا چار نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا جس کے تحت غیر ملکی اماموں اور مساجد کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ گھر پر تعلیم و تربیت پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.