Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیپرا نے کراچی کیلیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی

0

نیپرا (نیشنل پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے لیے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جولائی کا ایف سی اے جون کی بہ نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

 

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.