Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ؛ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کو کلین چٹ دے دی

0

فرحت شہزادی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے انکوائری اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کو بھجوانے کی سفارش کردی۔ اینٹی کرپشن کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی فائنل رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کی طرف سے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایاگیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق فیڈمک کے سی ای او اور سیکرٹری سمیت کسی سرکاری افسر کی مجرمانہ غفلت ثابت نہیں ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سفارش کی کہ اراضی خریداری میں بےضابطگی ہوئی ہے تو اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی محکمانہ طور پر چھان بین کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.