Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کو جلد حتمی شکل دیئے جانے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے، جب کہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔ ‏

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی 20 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے، جب کہ سیریز 28 یا 30 اکتوبر سے شروع ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.