Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تین روز کے دوران امریکی کرنسی ایک روپیہ 19 پیسے بڑھ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.