Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نئی ڈائیلسز مشینوں کی سول ھسپتال کوئٹہ کے شعبہ نیفرالوجی میں تنصیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان جام میر کمال خان عالیانی اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی خصوصی ہدایت پرسکریٹری ہیلتھ دوستین خان جمالدینی اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شاکر بلوچ کی قیادت میں چار عدد نئی ڈائیلسز مشینوں کی سول ھسپتال کوئٹہ کے شعبہ نیفرالوجی میں تنصیب کر کے ڈائیلسز شروع کر دیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس سول ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر,سربراہ شعبہ نیفرالوجی پروفیسر سید لیاقت آغا,ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی ,ڈاکٹر بہار خان زرکون اور دیگر معاونین عملہ موجود تھا۔

کوئٹہ: سول ھسپتال کوئٹہ کے شعبہ نیفرالوجی میں گردے کے عارضہ میں متاثرہ مریضوں کے ڈایئلسز شروع کر دیے گئے۔دو دنوں میں اب تک گردے کے عارضے میں مبتلا 20 مریضوں کے ڈائیلسز ھوچکے ہیں۔ایم ایس سول ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی محکمہ صحت بلوچستان پر ترجیہی توجہ بہترین رہنمائی کا باعث ھے۔سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی۔

کوئٹہ:سول ھسپتال کوئٹہ دستیاب وسائل میں بہترین کام کر رھا ہے۔اور جلد ہی سول ھسپتال کوئٹہ کو درکار وسائل کی فوری فراہمی یقینی بناے جاے گی۔ سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی ,پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی,سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی ,ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ, ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت بلوچ اور BINUQ کے چیف ایگریکٹو پروفیسر کریم زرکون کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ھوے گردے کے عارضے میں مبتلا مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ھوے ڈائیلسز کی چار نئی مشینیں فوری طور پر سول ھسپتال کوئٹہ کو فراھم کی۔ایم ایس سول ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر

کوئٹہ: عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراھم کرنے کی پوری کوشش ھوگی تاکہ سربراہ حکومت بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے وژن کے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ایم ایس سول ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر

Leave A Reply

Your email address will not be published.