Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہماری سیاست کامحور عوامی خدمت ہے: میرظفراللہ خان زہری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

منگچر (آئی این پی)سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ میرظفراللہ خان زہری نے کہاہے ہماری سیاست کامحور عوامی خدمت ہے،دعوے نہیں عملی اقداما ت پریقین رکھتے ہیں،اقتدارمیں ہویااقتدارسے باہراپنی عوام کوتنہانہیں چھوڑسکتے ،ماضی گواہ ہے کہ جب بھی ہمیں موقع ملاتوحلقے کے لوگوں کی ترقی وخوشحالی میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی۔وہ ضلع قلات کے پارٹی رہنماءمقبول گل محمد شہی سے بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کایہ سلسلہ ان شا اللہ مستقبل میں بھی جاری وساری رہے گا،قلات منگچر سوراب کی عوام سے ہمارامضبوط تعلق سیاست کے بنیادپرنہیں بلکہ باہمی محبت پرمبنی ہے جسے کسی صورت کمزورنہیں کیاجاسکتا،یہاں کے لوگ باشعوراور کارکردگی کے قدردان ہیں،ان کی محبت کوفراموش نہیں کرسکتے آج بھی علاقے کے مسائل سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی اوران کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔میرظفراللہ خان زہری کاکہناتھاکہ زمانہ کے تقاضے بدل جانے کے بعد اب سیاست کے اقداربھی یکسرمختلف ہیں لوگ اب باشعورہوچکے ہیں وہ محض دعوﺅں کے بجائے اپنے اوراپنی نئی نسلوں کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں انہیں عملی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اس کی اب نظیربھی ملنا بھی شایدناممکن ہو،پورے حلقے میں آبنوشی مواصلات تعلیم اورصحت کے منصوبوں کاجال بچھادیایہی وجہ ہے کہ قلات منگچر سوراب کے لوگ آج بھی بی این پی عوامی کے دورکویادکرکے مجھے اورمیرے پارٹی قائدین کودعائیں دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم اپنی عوام کوتنہانہیں چھوڑسکتے ان کی فلاح وبہبودکے لئے اب بھی میدان میں موجود اوراپنے مستقبل کی حکمت عملی پرعمل پیراہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.