Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج،مندی،42ہزار کی حد گرگئی،50ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   : اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاؤکے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 310پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41985پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ68فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں50ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 18فیصد کم رہا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی بعد ازاں منافع کے حصول کی غرض سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے شروع کردیے جس کے باعث مندی چھاگئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 159پوائنٹس کی کمی سے 17839پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166پوائنٹس کی کمی سے 29796پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز431کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 293میں کمی اور18میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمایہ کاری مالیت بھی گھٹ کر78کھرب 59ارب روپے رہ گئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میعظ کے حصص کی قیمت250روپے کے اضافے سے 8550روپے اورجوبلی انشورنس کے حصص کی قیمت 32.18روپے کے اضافے 473.58روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو145.43روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل65.29روپے کی کمی سے بالترتیب 3454.54روپے اور962.21 روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.