Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ :یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم مسترد ‘ طلبا تنظیموں نے صوبے میں احتجاج کی دھمکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ‘ طلبا تنظیموں نے بی ایم سی کالج کی بحالی اور یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا ‘صوبے میں احتجاج کی دھمکی ` بی ایم سی کے نام پر مفاد پرست اور تعصبی ٹولے نے حکومتی پشت پناہی میں احتجاج کا ڈرامہ رچایا ‘ کبیر افغان،پشتون اسٹوڈنس فیڈریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کا مطلب صوبے کے پشتون‘ ہزارہ ‘ سیٹلرز طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے ‘ سینکڑوں با صلاحیت اور اہل طلبا کو اوپن میرٹ سیٹوں سے محروم کرکے نا اہل ‘بے صلاحیت لوگوں کو سیٹیں دینا قابل قبول نہیں ، گورنر بلوچستان نے انتہائی عجلت میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ایکٹ میں ترمیم اور غیر قانونی اقدامات کیلئے یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس غیرقانونی طور پر گورنر ہاﺅ س میں بلایا‘عالمگیر مندوخیل،گورنر بلوچستان نے یورنیوسٹی سینٹ کے غیر قانونی اجلاس میں ایکٹ میں ترمیم کرکے پشتون نوجوانوں کے مستقبل پر حملہ کیا ہے ‘ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ایکٹ میں صوبائی کابینہ کیجانب سے کوئی بھی غیر قانونی ترمیم قبول نہیں کی جائیگی‘یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم فوری نہ روکی گئی تو صوبے میں ملکی سطح پر تاریخی احتجاج کی کال دینگے‘ ‘ پشتونخوا اسٹوڈنس آرگنائزیشن ‘ غیرقانونی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاج کے دوران صورتحال کی خرابی کے ذمہ دار گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.