Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی، گورنر سندھ نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  کراچی سمیت سندھ میں بارشوں سے بجلی کا نظام ٹھپ ہوا جبکہ کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں۔ گورنر سندھ نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق گورنر سندھ کی صدارت میں بجلی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی، حیسکو، سیپکو، اتحادی جماعتوں اور پارٹی ارکانِ اسمبلی شریک ہوئے۔

عمران اسماعیل نے حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بہت جلد اضلاع کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ حکومت عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ ان دونوں کمپنیوں کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال نہایت ابتر ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر عمر ایوب کی کراچی آمد سندھ حکومت کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے شکوہ کیا کہ وفاقی اداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے بارشوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب کا گورنر ہاؤس کے اندر بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.