Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے سیلابی علاقوں میں پھنسے ہم وطنوں کی سنی گئی،شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی;  پاکستان ریلوے نے بلوچستان کی سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لانے کے لیے خصوصی اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنےکہا ہے کہ بلوچستان کی سیلابی صورتحال میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پیر 10 اگست (کل)سے سپیشل ٹرین چلائی جائے گی،سپیشل ٹرین کوئٹہ اورسبی کےدرمیان چلائی جائے گی۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدکاکہناہےکہ سیلاب میں پھنسے مسافروں کی سہولت کے لیے 10 اگست کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے سبی کے لیے شٹل ٹرین چلے گی جبکہ 10اگست کو شام 4 بجے سبی سے کوئٹہ کے لیے شٹل ٹرین چلے گی۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب سے سڑکوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے،کوئٹہ اور سبی کے درمیان مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،سبی ریلوے سٹیشن پرمسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ ڈی ایس ریلوے سبی کو مسافروں کو کوئٹہ پہنچانیکی ہدایت کی ہے،سڑکوں کا نظام بہتر ہونے تک کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین چلے گی۔واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں سیلابی صورت حال کے باعث محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.