Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مریم نواز شریف نے گیارہ اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گیارہ اگست کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارکن جاتی عمرہ سے مریم نواز کے ساتھ قافلے کی شکل میں جائیں گے۔

نیب نے مریم نواز کو گیارہ اگست کو طلب کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قانونی معاملات پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور یہ طے کیا گیا ہے کہ مریم نواز نیب کے سامنے پیش ہوں گی اور اپنا موقف پیش کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو صبح ساڑھے نو بجے جاتی عمرہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکن بھی قافلے کی شکل میں مریم نواز کے ہمراہ رائے ونڈ جاتی عمرہ سے نیب کے دفتر تک جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.